دھابیجی اقتصادی زون کی تعمیر کے ڈیولپر کیلئے 30 بڑی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

30 national, internationally reputed firms show interest in developing Dhabeji SEZ

کراچی :سی پیک منصوبے کے تحت سندھ میں کراچی کے نزدیک دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کے ڈیولپر کے انتخاب کے لئے دیئے گئے سندھ حکومت کے اشتہار کے جواب میں قومی اور بین الا قوامی ساکھ کی حامل 30 بڑی کمپنیو ں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جن میں پاکستانی اور چینی کمپنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی ماتحت کمپنی سندھ اسپیشل اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی(سیزمک SEZMC) کی جانب سے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ڈیولپر کے انتخاب کے لئے قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں اشتہارات کے زریعے خواہشمند کمپنیوں سے پیش کشیں مانگی گئی تھیں۔

جس کے جواب میں قومی اور بین الاقوامی ساکھ کی حامل متعدد بڑی کمپنیوں نے ڈیولپر کی حیثیت سے کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:انڈس موٹر کمپنی کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹاپ پرفارمنگ کمپنیز ایوارڈ

اس سلسلے میں محکمہ سرمایہ کاری سندھ اور سیزمک (SEZMC ) کی جانب سے خواہشمند کمپنیو ں کے ساتھ پری بڈ ( Pre Bid) میٹنگ کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں قومی اور بین الا قوامی ساکھ کی حامل 30 بڑی کمپنیوں کے عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ نجم احمد شاہ، چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سیزمک ) عبدالعظیم عقیلی،سیزمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور کنسلٹنٹس نے خواہشمند کمپنیوں کے نمائندوں کو ان کے سوالات کے جواب میں درکار معلومات اور اطلاعات فراھم کیں۔

اس موقع پر خواہشمند کمپنیوں کی درخواست پر دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے لئے پیش کشیں داخل کرنے کی تاریخ میں 20 اپریل 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔

Related Posts