اسلام آبادمیں30ملزمان کی نجی اراضی پرقبضے کیلئے فائرنگ، 1 شخص جاں بحق ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man commits suicide in Karachi

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے 30 مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کورال کی حدود میں واقع باغ جوگیاں کے علاقے میں رات بھر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ متاثرہ شہری راجہ شاہد کا کہنا ہے کہ میری 500 کنال اراضی موضع گوڑہ مست میں واقع ہے جس پر قبضہ کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔

متاثرہ شہری راجہ شاہد نے کہا کہ میں نے اپنی اراضی پر مختلف مکانات اور مویشیوں کے باڑے تعمیر کرائے ہوئے ہیں جہاں ملازمین کام کرتے ہیں۔ میں نے اراضی کے چاروں اطراف میں باڑ لگوائی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز صبح 10 بجے اسد محمود نامی ملازم نے مجھے اطلاع دی کہ تبریز نامی ملزم سمیت 30 مسلح افراد باڑ توڑ کر آچکے ہیں۔

راجہ شاہد نے کہا کہ ملزمان ٹریکٹر ٹرالی لے کر قبضہ کرنے کی نیت سے آئے تھے۔ جب میں وہاں پہنچا تو انہوں نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دو کمروں کی تعمیر شروع کردی۔ ملزمان نے ہمیں وہاں سے نکال دیا جس پر ہم نے پولیس کو درخواست دے دی۔

شاہد کے بیان کے مطابق پولیس نے درخواست کے باوجود ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ملزمان نے صبح سے فائرنگ شروع کی اور رات بھر فائرنگ کرتے رہے۔ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے ہمارے 2 ملازم زخمی ہو گئے۔

بیان کے مطابق راجہ ارسلان جان نامی ملازم جو زخمی ہوا تھا، علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔پولیس مبینہ طور پر قبضہ مافیا سے ملی ہوئی ہے۔متاثرہ شہری نے حکامِ بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 59لاکھ لوٹنے والے 2 ڈکیت گرفتار

Related Posts