سفاک شخص نے 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، مجرم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

group abducts, sells children to transgendars in lahore

دادو: سفاک شخص نے تین سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ تھانہ بی سیکشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو میں تھانہ بی سیکشن کی حدود چھانو شاہ آباد محلہ میں ملزم ایاز پنہور نے 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او وومین بے نظیر جمالی جائے وقوعہ پہنچ گئیں تو بچی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کو سول اسپتال دادو پہنچایا گیا،مگر موقع پر ڈیوٹی ڈاکٹر موجود نہیں تھی۔ ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث بچی کی حالت غیر ہوگئی۔

ایس ایچ او وومین بے نظیر جمالی نے اسپتال میں لیڈی کی غیر موجودگی کے باعث اسپتال کے عملے پر برہمی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹہ ہوگیا ہے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں، اسپتال کو تالا لگا کر بند کر دیں۔

ڈی سی دادو اور ایس ایس پی دادو بھی اسپتال پہنچ گئے۔ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے بتایا کہ بچی کی عمر 3 سال ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،جسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Posts