سیکورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک
سیکورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: مسلح افواج کے میڈیا ونگ، انٹر سروسز پبلک کے مطابق، 10/11 اپریل کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

مسلح افواج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ علاقے کے مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیاگیا۔

Related Posts