راولپنڈی: ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،خاتون سمیت 4ذہنی معذور افراد بازیاب،جبکہ ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ذہنی معذور افراد پر تشدد یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذہنی معذور افراد کی شناخت حیات، راشد،مرتضیٰ اورفاطمہ کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان کی شناخت آصف،ظفر اورشاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان ذہنی معذور افراد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے تھے۔
سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کے سفاکانہ اقدام نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ذہنی معذور شخص سے بھیک منگوائے جانے کا انکشاف