طالب علم کے ساتھ بدفعلی میں ملوث 3 اسٹوڈنٹس یونیورسٹی سے فارغ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

راولپنڈی بارانی زرعی یونیورسٹی میں جنسی اسکینڈل کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

تحقیقات کے نتیجے میں یونیورسٹی کے تین طالب علموں کو کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا، مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تینوں طالب علموں کو یونیورسٹی سے گرفتار کیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے تینوں طالب علموں کے نتائج بھی منسوخ کردیے، جنسی اسکینڈل میں ملوث طالب علموں کو سزا یونیورسٹی قوانین ٹو اے کے تحت دی گئی۔

راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل تھے۔

جن طلبا کو فارغ کیا گیا ان میں منیب احمد بی ایس سی ایگریکلچر کے چھٹے سمسٹر کا طالبعلم تھا، انیب ایاز اور سعد ریاض بی ایس کے آٹھویں سمسٹر کے طالبلعم تھے، تینوں طالب علموں کے خلاف تھانہ صادق آباد نے متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں 6 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا۔

Related Posts