شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، سکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے شدید جھڑپ کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ اس دوران سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہوا جس کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں سے 9 دہشتگرد گرفتار

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں لکی مروت کے صوبیدار اصغر علی شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے شہداء میں سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر  آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے۔

Related Posts