کراچی: سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ان کے 3 ارکان اسمبلی کو گزشتہ رات سے اغواء کرلیاگیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے الزام لگایا کہ ان کے تین ارکان اسمبلی کل سے غائب ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ ان کو اغواء کرلیا گیا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز کی فیملیز بھی پریشان ہے ، ہم نے تمام اداروں کو اطلاع کردی ہے اور شکایات درج کروا دی ہیں۔ یہ تشویشناک حالات پیدا ہوچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ورکرز پر جعالی ایف آئی آر بنائی گئیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک ایم پی اے کا ویڈیو بیان سامنا آیا ہے، کریم بخش گبول پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کریم بخش گبول اس وقت کہاں ہیں اور باقی 2 ایم پی ایز کا بھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا، ہمیں یقین ہے کہ یہ سارا کھیل پی پی کا ہے، ہم نے وزیراعظم کو تمام حالات سے آگاہ کردیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کاکہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیصلے سے واضح ہوگا کہ کون سینیٹ انتخابات میں ضمیر فروشی میں ملوث رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں بھی دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے ہمیشہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر فروشی کرنے والوں کی مخالفت کی۔ آج کے فیصلے سے ضمیروں کے سوداگر زرداری کو دھجکا لگا ہے۔