کراچی، 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمی ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمی ملزمان گرفتار
کراچی، 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے 5 گھنٹوں میں 3 مبینہ مقابلوں اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ایک ہی روز میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 زخمی ملزمان کو  گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلز اور چھینے یا چوری کیے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلہ، داؤد چورنگی میں فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے کراچی کے علاقوں سعود آباد، فیڈرل بی ایریا اورپیر آباد میں ہوئے۔ اسٹریٹ کرائمز، چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں ایک پولیس مقابلے کے دوران لانڈھی کے علاقے داؤد چورنگی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا گیا۔

گزشتہ روز لانڈھی میں پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار دیا۔

 

Related Posts