باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار،3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار،3 افراد جاں بحق
باراتیوں کی کوسٹر حادثے کا شکار،3 افراد جاں بحق

نصیرآباد: باراتیوں کی کوسٹر انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 3افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ دولہا، دلہن سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ نجیب علی، 30 سالہ جاوید علی اور 25 سالہ محمد شہریار شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔

کراچی سے شادی کروا کر باراتیوں کا کوسٹر واپس لاڑکانہ کے قریب بنگل دیرو جارہا تھا کہ کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر نصیرآباد کے قریب گاؤں چنھڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گیا۔

نئے سال کے جشن پر پابندی، کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرنیکا اعلان

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نصیرآباد اسپتال لایا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

Related Posts