اوکاڑہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشی مسائل کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی
معاشی مسائل کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی

صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں معاشی مسائل اور غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی۔

یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں پیش آیا جہاں بصیر پور نامی قصبے میں غربت کے ستائے ہوئے 3 افراد نے اپنی ہی جان لے لی۔ غوث پورہ نامی محلے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد نے خودکشی کی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زہر کھا کر جان دینے والے ایک شخص وقاص نے 2 ماہ قبل شادی کی جو رقم نہ ہونے کے باعث قرض لے کر کی گئی۔

علاقہ پولیس کے مطابق شادی کے اخراجات کیلئے کم و بیش 1 لاکھ 50 ہزار کی خطیر رقم بطور قرض حاصل کی گئی جو موجودہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث واپس نہ کی جاسکی۔

وقاص کی والدہ نے قرض واپس نہ کرنے پر اسے ڈانٹا جس پر معاشی حالات کے ہاتھوں تنگ آ کر وقاص نے بیوی ناہید اختر کے ساتھ خودکشی کر لی۔

بڑے بھائی اور بھابھی کی خودکشی سے دلبرداشتہ ہو کر چھوٹے بھائی اشفاق نے بھی زہریلی گولیاں کھائیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے میں دیر ہو گئی۔ ہسپتال میں دورانِ علاج تینوں افراد چل بسے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کیلئے اہلِ محلہ اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ 

Related Posts