پاک افغان سرحد، طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان سرحد طورخم میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میتوں کے ساتھ 12 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں جو تاحال جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج نے بھی حصہ لیا۔ ملبے سے 3 افراد کی میتیں اور 12 زخمی نکال لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں 2 ٹی ٹی پی دہشت گرد بھی مارے جانے کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب سرحدی گزرگاہ کے نزدیک ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرا جس کے نتیجے میں متعدد کنٹینرز اور مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔

متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مزید 4 افراد کوملبے سے نکالنے کیلئے کوشش جاری ہے۔ ملبے کو ہٹانے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے جوان، انجینئرز، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے، تاہم امدادی کارروائی میں پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن آج ختم ہونے کی امید ہے۔

Related Posts