مردان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مردان: نامعلوم افراد نے کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے افراد میں ماں، بیٹا اور بہن شامل ہیں۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قتل کے پیچھے کیا محرکات تھے اس حوالے سے ابھی تک کچھ واضح نہیں ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے سبزل روڈ پر دستی بم کے دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بم حملے کی شدید مذمت کی اور صوبائی پولیس چیف کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کی ہدایات دیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں دستی بم دھماکا،4 افراد زخمی

محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Posts