بھکر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھکر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی
بھکر میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی

بھکر: عید کی چھٹیاں منانے کے لئے اپنے اپنے گھر جانے والے مزدوروں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ، افسوسناک واقعہ میں 3مزدور اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 21افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایم ایم نیوز کی جانب سے اکٹھی کی گئی تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا ہلکس شہزور لوڈر وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں مزدور جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ ہائی لکس شورکوٹ سے لکی مروت جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں حکام کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ریٹائرڈ آرمی ملازم اور سرائے مہاجر کا رہائشی تھا۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:فراڈ اور دھمکانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور

حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم پولیس نے تصادم کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts