نیو یارک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 3 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیداواربڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالرفی بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برنٹ خام تیل کے ستمبرکے سودوں میں 2.79 ڈالر، یا2.6 فیصد اضافہ ہوا، ستمبرکے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر فی بیرل رہے۔
مہنگائی کی مجموعی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی، 30 اشیائے ضروریہ مہنگی