کراچی میں 3 مشہور مقامات کی مزیدار اورچٹ پٹی چناچاٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 Famous Chana chaat points in Karachi

پاکستان میں چنا چاٹ کا کوئی مخصوص سیزن نہیں ہے، یہ ہر موسم اور شہر میں دستیاب ہوتی ہے، ابلے چنے، آلو، پیاز اور مصالحوں سے مزین چاٹ کھانے والے کے دل موہ لیتی ہے۔

بے حد لذیر اور چٹ پٹی چاٹ ایک بار کھانے والے کو بار بار اپنی بار اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، کراچی میں مختلف انداز میں چنا چاٹ تیار کی جاتی ہے، کہیں چنا پاپڑی، کہیں آلو چاٹ اور کہیں لوگ دہی بڑے کی چاٹ کھانا پسند کرتے ہیں۔
ہم نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں چنا چاٹ کے 3 مشہور مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

شمس چاٹ ہاؤس

3 Famous Chana chaat points in Karachiگارڈن ایسٹ کے علاقے میں واقع شمس چاٹ ہاؤس پر شہری دور دور سے چناچاٹ کھانے کیلئے آتے ہیں، شمس چاٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 1960ء سے مزیدار چاٹ سے شہریوں کی تواضع کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دادا نے اس کاروبارکی بنیاد رکھی اور آج 6 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی شمس چاٹ ہاؤس کا نام لوگوں کو زبانی یاد ہے۔ شمس چاٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک چھوٹے سے ٹھیلے سے اس کاروبار کا آغاز کیا تھا اور آج شمس چاٹ ہاؤس ایک بڑا نام بن چکا ہے۔

شمس چاٹ ہاؤس پر مکس چاٹ ، چنا چاٹ، آلو چاٹ اور دہی بڑے کی لذیر ورائٹی کے علاوہ یہاں ڈائٹ چاٹ بھی دستیاب ہے۔شمس چاٹ ہاؤس پر چنا چاٹ 110 اور مکس چاٹ 130 روپے فی پلیٹ شہریوں کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

چاندنی چٹخارہ فوڈ

3 Famous Chana chaat points in Karachiشاہ فیصل کالونی بلاک 1میں شمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب واقع چاندنی چٹخارہ فوڈسینٹر کی مصالحے دار چاٹ کھانے والوں کو اپنی لذت اور ذائقے کی وجہ سے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، چاندنی چٹخارہ فوڈکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 18 سال سے شہریوں کو مزیدار چاٹ فراہم کررہے ہیں۔

1965ء میں ٹھیلے سے شروع ہونیوالا چاٹ کا سفر آج شاہ فیصل کالونی میں اپنی مضبوط شناخت کرچکا ہے۔چاندنی چٹخارہ فوڈکے مالک کا کہنا ہے کہ ہم بھائی ملکر یہ کام کرتے ہیں اور چاٹ میں استعمال ہونیوالے مصالحے بھی خود تیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ہماری چاٹ کو بیحد پسند کرتے ہیں اور دور دور سے چاٹ کھانے کیلئے آتے ہیں ۔

ہمارا ذائقہ اور معیار آج بھی پہلے دن کی طرح منفرد اور سب سے الگ ہے۔ چاندنی چٹخارہ فوڈ کے مالک کا کہنا ہے کہ دہی، میٹھی چٹنی، پیاز کے ساتھ مکس چاٹ ہم 90 روپے پلیٹ شہریوں کو فراہم کررہے ہیں۔

مسٹر گول گپے اینڈ چاٹ ہاؤس

3 Famous Chana chaat points in Karachiدھوراجی پر قائم مسٹر گول گپے اینڈ چاٹ ہاؤس کا ذائقہ اور انداز اس کو دوسروں کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے ، مسٹر گول گپے اینڈ چاٹ ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم 15 سال سے چاٹ کی مختلف ورائٹی شہریوں کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہمارا دل پسند کے نا م سے ٹھیلا تھا لیکن اب ہم نے دکان بناکر شہریوں کیلئے چاٹ کی مزید اقسام متعارف کرائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری دور دور سے چاٹ کھانے کیلئے آتے ہیں  اور ہماری مکس چاٹ شہری بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاٹ کے مصالحے خود تیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ذائقہ دوسروں سے الگ ہوتا ہے، ہم یہ مکس چاٹ 100 روپے کی باکفایت قیمت پر شہریوں کو پیش کرتے ہیں۔

Related Posts