لاہور، اچھرہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، اچھرہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے
لاہور، اچھرہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں ڈمپر کی ٹکر سے راہ چلتے ہوئے  3 بچے جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا جسے طبی امداد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں راہ چلتے بچے ڈمپر کے باعث کچلے گئے۔ افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل، شہزاد اکبر، اعظم خان اور ارسلان خالدکے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے اور میتوں کو سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کی عمر 12 سے 15 سال کے درمیان تھی۔ جاں بحق بچوں کو حمزہ اور منیب کے نام سے شناخت کیا گیا۔

تیسرے جاں بحق بچے کی شناخت نہ ہوسکی۔ زکریا الیاس نامی بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بچے اچھرہ میں رہائش پذیر تھے۔

لاہور پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حادثے کے بعد فرار ہوجانے والے ڈرائیور احمد علی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 

Related Posts