کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین بچوں اور ماں نے زہریلی چیز کھائی تھی جس کے بعد چاروں کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ اور ان کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زہر پھیل جانے کی وجہ سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق تینوں بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔زہریلی چیز کھانے سے ماں اور 3 بچوں کی جانوں کے ضیاع پر تحقیقات جاری ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں جبکہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ فلیٹ میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھا۔