افغان دارالحکومت کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان دارالحکومت کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے
افغان دارالحکومت کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے

افغانستان کے صدر مقام کابل میں دو مختلف مقامات 3 دھماکوں سے گونج اٹھے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی ہوئے۔ دھماکوں میں مبینہ طور پر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر پر دھماکہ ہوا، بعد ازاں دشت پرچی کے علاقے میں عبدالرحیم شہید اسکول کے اندر اور باہر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدالرحیم شہید اسکول پر دھماکے طلبہ کے باہر نکلنے کے وقت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک افغان سرحد پر دہشت گردی میں اضافہ، دفترِ خارجہ کا اظہارِ تشویش

تینوں دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتاز ٹریننگ سینٹر پر دھماکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ہوا جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ افغانستان پر گزشتہ برس اگست کے دوران جنگجو گروہ طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔

افغانستان میں دہشت گردی اور پاکستان 

حال ہی میں پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں دہشت گردی کا الزام عام طور پر جنگجو گروہ داعش جبکہ پاکستان میں ٹی ایل پر عائد کیا جاتا ہے۔ متعدد مرتبہ پاکستانی ایجنسیز ٹی ایل پی کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عدالتوں سے سزا بھی دلوا چکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  دفترِخارجہ نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے 2 روز قبل بیان جاری کیا کہ  سرحد پار سے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں جس پر بارہا افغان حکومت سے بات چیت کی۔پاکستان نے متعدد مرتبہ افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی۔ دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ 

Related Posts