کراچی میں رسیلے اورگرم گرم گلاب جامن کے 3 اہم مقامات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 Best Places for gulab Jamun in Karachi

مٹھائیاں تقریباً ہر شخص کو پسند ہوتی ہیں،مٹھائی لذت کا احساس دلانے کے علاوہ خوشیوں کو دوبالا کرتی ہے، ہمارے ملک میں شادی بیاہ اور ہر خوشی کے موقع پر مٹھائیاں کھائی جاتی ہیں جبکہ میٹھا کھانے کے شوقین افراد کیلئے کوئی خاص وقت یا تہوار معنی نہیں رکھتا ان کا جب جی مچلتا ہے وہ رس بھر ے میٹھے میٹھے گلاب جامن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پاکستان میں مٹھائی میں گلاب جامن بیحد پسند کئے جاے ہیں، مٹھائی میں اور کچھ کھایاہو یا نہیں تقریباً ہر شخص نے گلاب جامن ضرور کھایا ہوگا۔ گلاب جامن مختلف طرح سے بنائے جاتے ہیں جن میں دہی والے ،دودھ میں ڈوبے ،شیرے والے،کھوپرا لگے اورکھوئے والے گلاب جامن خاص پسند کیے جاتے ہیں۔

ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے کراچی میں  گلاب جامن کے 3 بہترین مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

کاشف بیکرز

3 Best Places for gulab Jamun in Karachiشادمان ٹاؤن انڈہ موڑ روڈ پر واقع کاشف بیکرز کی جانب سے چالیس سال سے مزیدار میٹھے رس بھرے گلاب جامن سے شہریوں کی تواضع کی جارہی ہے، کاشف بیکرزکے عملے کا کہنا ہے کہ ہم حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلاب جامن کیلئے گائے کے دودھ کا کھویا ضروری ہے، چینی کا شیرہ ، انڈے، سودا اور گھی ملا کر جب ہم گلاب جامن تیار کرتے ہیں  تو کھانے والے اپنی انگلیاں بھی چاٹنے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گلاب جامن نرم اچھا لگتا ہے اور ہمیں اس کو تیار کرنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے اور شیرے سے نکل کر گرم گرم گلاب جامن کھانے میں زیادہ لطف آتا ہے اور یہاں مزیدار گلاب جامن صرف 6 سو روپے کلو میں باآسانی دستیاب ہے۔

قصر شیریں

3 Best Places for gulab Jamun in Karachiڈی ایچ اے خیابان جامی پر قائم قصر شیریں پرریسلے اور مزیدار گلاب جامن خریدنے کیلئے دور دور سے آتے ہیں، قصر شیریں کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سب سے زیادہ مانگ گلاب جامن کی ہے۔ دیسی گھی اور مختلف اجزاء سے تیار ہونیوالے گلاب جامن کھانے والوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم 45 سے 50 منٹ میں گلاب جامن تیار کرتے ہیں۔سردیوں میں لوگ گلاب جامن زیادہ شوق سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ گھرلیجانے کے بعد گلاب جامن زیادہ سے زیادہ 3 دن تک کھاسکتے ہیں اور فریج میں رکھنے سے منع کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گلاب جامن گرم گرم کھانے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور رکھنے کے بعد اس کا ذائقہ خراب ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کہیں بھی جائیں ہمیشہ گلاب جامن کا شیرہ لینے پر بھی اصرار کریں کیونکہ گلاب جامن دوسری مٹھائیوں سے بالکل مختلف ہے اس لئے اگر آپ اس کو شیرے کے ساتھ کھائیں گے تو لطف دوبالا ہوجائیگا۔ ہمارے پاس خالص دیسی گھی میں تیار کردہ گلاب جامن 760 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دہلی سوئیٹس

3 Best Places for gulab Jamun in Karachiلانڈھی ٹاؤن میں واقع دہلی سوئیٹس کا گلاب جامن دور دور سے شہریوں کو اپنی مٹھاس کی طرف کھینچ لاتا ہے، دہلی سوئیٹس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمارا گلاب جامن شہر بھر میں مشہور ہے اور لوگ بڑے شوق سے گلاب جامن لینے کیلئے آتے ہیں۔

ہم تازہ دودھ سے خود کھویا تیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گلاب جامن کا ذائقہ اور معیار مختلف ہے، ہمارے صارفین گرم گرم گلاب جامن لینا پسند کرتے ہیں، شیرے میں ڈوبے گلاب جامن 6 سو روپے کلو میں دستیاب ہے۔

Related Posts