دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا 163 رنز پر آؤٹ، پاکستان کیلئے جیت کا سنہرا موقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2nd ODI: Australia All Out for 163 Against Pakistan

پاکستان نے ایڈیلیڈ اوول میں ہونیوالے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو 163 رنز پر آؤٹ کردیا۔

پاکستان ٹیم محمد رضوان کپتان، سلمان علی آغا نائب کپتان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں  میٹ شارٹ، جیک فریزر میکگرک، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس وکٹ کیپر، مارنس لبوشین، ایرون ہارڈی، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ سیریز کو برابر کیا جا سکے کیونکہ پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

پیر کے روز آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 204 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے 33.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ کپتان پیٹ کمنز نے 31 گیندوں پر ناقابلِ شکست 32 رنز بنائے اور چار چوکے لگائے۔

پاکستان نے حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت آسٹریلین ٹیم کو 163 پر پویلین بھیج کر سیریز برابر کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔

Related Posts