کراچی میں سن 1931ء سے لے کر اب تک آج دوسرا گرم ترین دن رہا ہے جبکہ درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے، گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آج درجۂ حرارت 43 اعشاریہ 6 ریکارڈ کیا گیا۔ قبل ازیں سن 2002ء میں اپریل کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 43اعشاریہ 4 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 74 سال بعد دوسرا بلند ترین درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 14 اپریل 1947ء کو اپریل کا بلند ترین درجۂ حرارت44اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں گرمی کی نئی لہر کے پیشِ نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہری انتظامیہ کے نام خط لکھ دیا۔
سندھ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو گزشتہ روز خط لکھا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے شہری انتظامیہ کو خط لکھ دیا