لاہور میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 29 مریضوں کے وائرس ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے۔ صحتیابی پر گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج لاہور شہر سے تعلق رکھنے والے 29 مریضوں کی صحتیابی کے بعد شہر سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 206 ہو گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سے 206 مریضوں کی صحتیابی کے بعد صوبہ پنجاب میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 684 ہو گئی ہے جبکہ اس موقعے پر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والوں کی انتھک کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ان شاء اللہ کورونا وائرس کی وباء پر جلد قابو پا لیں گے۔
29 more #COVID19 patients from Lahore have tested negative & Discharged. So far 206 patients from Lahore have fully recovered taking total recoveries in Punjab to 684.
We appreciate our frontline workers for their tireless efforts. InshAllah we will be able to avert this crisis!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 19, 2020