عازمین حج کیلئے 27 ہزار بسیں، 5 ہزار ٹیکسیاں تیار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سعودی گزٹ

سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پری حج سیزن کے لیے زمینی، بحری اور ٹرین کے ذریعے مختلف علاقوں سے آنے والے عازمین کے لیے 27 ہزار بسیں اور پانچ ہزار ٹیکسیاں مختص کی ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان صالح الزوید نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹیشن سروسز اور رینٹ اے کار کے دفاتر ایئر پورٹس اور شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ہدف فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس سے قبل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا تھا کہ اندرون مملکت عازمین حج کو بس ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کے لیے تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں جو مختلف شہروں سے عازمین کو مکہ مکرمہ لانے اور لے جانے کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔

جن کمپنیوں کو عازمین کی نقل وحمل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں نارتھ ویسٹ کمپنی، درب الوطن کمپنی اور سات کمپنی شامل ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس کے 260 پوائنٹس مخصوص کیے ہیں جہاں سے یومیہ بنیاد پر 200 بسیں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

Related Posts