اسلام آباد : کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سے ایئر لائنز کی کارروائیوں کی معطلی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے 254 شہری پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
خصوصی پرواز کی وفاقی دارالحکومت کی آمد پر مسافروں کی ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں نے اسکریننگ اور چیک کیا، حکام کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین یا مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جائینگے اور ان کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
اس سے قبل پی آئی اے کی خصوصی پرواز 131 پاکستانیوں اور دو افراد کی لاشوں کے ساتھ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو کورونا وائرس کی اسکریننگ اور جانچ کرنے کے بعد انہیں مقامی ہوٹل میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل کورونا کی وبا کی وجہ سے ایئرلائنز کی کارروائی معطل ہونے کی وجہ سے کولمبو میں پھنسے 50 پاکستانی شہری سری لنکن ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔
20 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
اب تک حکومت پاکستان کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے 3418 پاکستانیوں کو وطن واپس لے چکی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا دماغی خلفشار ملک میں انتشار کا باعث بن سکتا ہے، مریم اورنگزیب