کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے صوبے بھر میں 2 ہزار 517 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دوران 20 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 737 کورونا کے نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ مزید 20 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح صوبے میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 860 ہو گئی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے متاثرہ مزید 6590 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ اس طرح سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ 19 کے 3 لاکھ 30 ہزار 166 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ابھی تک صوبے میں مجموعی طور پر کورونا کے 49 لاکھ 27 ہزار 434 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ابھی 3 لاکھ 71 ہزار 745 کیسز ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق صوبے میں اس وقت 35719 مریض زیر علاج ہیں، 34405 مریض گھروں، 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1269 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 1137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کوویڈ-19 کے 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبہ بھر کے 2517 کوویڈ کیسز میں شہر کراچی سے 1989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شرقی 645، ضلع جنوبی 372، سینٹرل 357، کورنگی 346، ملیر 200 اور غربی 69 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح حیدرآباد 93، سانگھڑ 58، میرپورخاص 45، جامشورو 42، بدین 38، تھرپارکر 34، ٹنڈومحمد خان 31، عمرکوٹ 24 ، مٹیاری 27، دادو 22، سجاول 13، نوشہرو فیروز 8، گھوٹکی 7، کشمور 6، ٹنڈوالہیار 6، خیرپور 4، شہید بینظیرآباد 3، ٹھٹھہ 2، جیکب آباد، شکارپور اور سکھر سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چار ماہ قبل اغواء ہونے والی بیوی کی بازی کے لیے شوہر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا