ملائیشیا کی جیلوں میں قید250 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملائیشیا کی جیلوں میں قید250 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل
ملائیشیا کی جیلوں میں قید250 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل

لاہور:ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی اتوار کے روزوطن واپس پہنچ گئے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچے۔

ملائیشین ایئرلائن کے طیارے نے12:15بجے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔تمام پاکستانی قیدیوں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ ہو گی اور قرنطینہ میں روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی احتیاطی تدابیر میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی فلائٹس آپریشن شروع کیا گیا ہے،جس کے باعث بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل ممکن ہورپا ہے۔

Related Posts