وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے باعث 25 فیصد جنگل تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کروڑوں کے درخت جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز کے 2 علاقوں سیدپور اور پیر سوہاوہ میں گزشتہ 2 دنوں سے آگ لگی ہوئی ہے۔آج سیدپور تلہار کے مقام پر لگی آگ نے سید پور اور پیر سوہاوہ کے مقامات پر ناقابل تلافی پہنچایا۔
پیر سوہاوہ کے مقام پر 25 ایکڑ رقبے پر آگ پھیلی ہوئی ہے۔سید پور کے مقام پر آگ نے 12ایکڑ رقبے پرتباہی مچا رکھی ہے۔25 فیصد جنگل تباہ کردیا۔کروڑوں روپے مالیت کے درخت تباہ ہو چکے ہیں۔آگ کی وجہ سے مقامی آبادی کے مویشیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر سی ڈی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین آگ لگاتے ہیں۔ان ملازمین کی گزشتہ 3ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے یہ لوگ ٹمبر مافیا سے مل کر گرمیوں کے موسم میں آگ لگا دیتے ہیں۔
آگ لگانے سے پہلے ٹمبر مافیا لکڑی کاٹ کر جنگل میں محفوظ کر لیتا ہے اور پھر جس جگہ سے درخت کاٹے ہوتے ہیں اس علاقے میں جان بوجھ کر آگ لگاتے ہیں تاکہ کوئی ثبوت باقی نہ رہے جبکہ سی ڈی اے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ آپریشن شروع کردیا گیا جس میں سی ڈی اے کے 200 سے زائد اہلکار، فائر فائٹرز سمیت 6 باؤزرز اور فائر ٹینڈرز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
درخت پاکستان کا قومی سرمایہ ہیں اور محکمۂ جنگلات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ غیر قانونی طور پر جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تاحال مارگلہ پہاڑوں پر لگی ہوئی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ مئی میں اسلام آباد کا درجۂ حرارت بلند ترین سطح پر بھی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہوتا ہے تاہم گزشتہ 1 ہفتے میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ توقع یہ کی جارہی ہے کہ درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ گرمی کی یہ شدید لہر مارگلہ ہلز میں لگی ہوئی آگ کے باعث ہے۔
Highest temperature average of the month of May in Islamabad is around 30 degrees. But in the last one week the temperature has gone to an average of 39 degrees. It is expected to cross 42 degrees. The heat wave this time is severe and causes random fires in Margallas. Stay safe pic.twitter.com/9bw6fCVMsY
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 29, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تک آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق آگ پرمکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ شدید درجۂ حرارت اور پائن کے درختوں سے خطرات لاحق ہیں۔
After non stop efforts of @CDAthecapital @cda_environment fire was brought under control. Minor ignitions here and there. All teams will stay vigilant today because the winds, high temperature and the pine trees are a lethal combination. pic.twitter.com/kVjs7ktNqa
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) May 29, 2021
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد، ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طور پر قائم پٹرول پمپ واگزار