قومی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے بیٹے اذہان ملک کی مغربی موسیقی پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 24 ہزار سے زائد مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کی ویڈیو پوسٹ کی جسے اب تک 24 ہزار 100 سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
Nothing like dancing before bed ????????????????
A post shared by Izhaan Mirza Malik (@izhaan.mirzamalik) on
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اذہان ملک کی طرف سے کہا گیا کہ بستر پر جانے سے قبل رقص سے بہتر کوئی کام نہیں، جس پر مداحوں کی طرف سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
اب تک 4 ہزار 813 افراد ویڈیو کو پسند کر چکے ہیں جس پر کم و بیش 50 سے زائد افراد نے تبصرے کرتے ہوئے اذہان ملک کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اپنے اہل خانہ سے 5ماہ سے نہیں ملے، وسیم خان