اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم گیا، مزید 238 نئے کیسزسامنے آگئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 238 افراد میں کوروناکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 238 نئے کیسزکے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1526472 ہوگئی ہے۔
اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا ہیں۔
اب تک پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، کے پی میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1023، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں 576291، پنجاب میں 505332، خیبرپختونخوا میں 219238، اسلام آباد میں 135119، آزاد کشمیر میں 43294، بلوچستان میں 35480 اور گلگت بلتستان میں 11718 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ، 280مریضوں کی حالت تشویشناک