کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال 25 فیصد اضافی بارشوں کا امکان، نالے صاف نہیں ہوئے، کیا کراچی پھر ڈوبے گا؟
رواں سال 25 فیصد اضافی بارشوں کا امکان، نالے صاف نہیں ہوئے، کیا کراچی پھر ڈوبے گا؟

کراچی:کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے، گلستان جوہر میں لینڈ سلائڈنگ کے مقام پر مزید ایک دیوار گر گئی۔جس کے نیچے متعدد افراد دب گئے۔

لینڈ سلائڈنگ کے مقام سے 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 6 میتیں نکالی جا چکی ہیں۔ جائے حادثہ پر مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ پولیس نے لینڈ سلائڈنگ کے مقام پر پہاڑی پر بنے مکانات خالی کرا لیے۔

کراچی میں 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز بارہ گھنٹے میں 223 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اس سے پہلے 26 جولائی 1967 کو 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 211 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا کہ یوم عاشور کو بھی بارش کا امکان ہے،واضح رہے کہ اس مون سون سیز ن میں گزشتہ بارشوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

Related Posts