قوم کے عظیم سپوت حوالدار لالک جان کا 22واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے۔ نشانِ حیدر حاصل کرنے والے قوم کے بیٹے نے کارگل کی جنگ میں بھارتی کو کاری ضرب لگائی۔
تفصیلات کے مطابق حوالدار لالک جان نے 7 جولائی 1999ء کے روز بھارت کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں۔
کیپٹن کرنل شیر خان کے ساتھ حوالدار لالک جان نے بھی جنگ میں شرکت کی اور درجن بھر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مشکوہ نلہ کی پوسٹ پر پوسٹ کمانڈر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
مسلسل 5 روز تک 2 سے 6 جولائی 1999 تک حوالدار لالک جان اپنے ساتھیوں سمیت دشمن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہے جہاں درجۂ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
حوالدار لالک جان نے یخ بستہ ہواؤں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرات اور بہادری سے کئی گھنٹوں تک ہلکی مشین گن سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
دوسری جانب سے بھارتی فوج بھی حوالدار لالک جان کو نشانہ بناتی رہی۔دشمن کے حملے کے نتیجے میں حوالدار لالک جان شدید زخمی ہوگئے لیکن مورچہ نہیں چھوڑا۔
آخر کار 7 جولائی کے روز حوالدار لالک جان نے دفاعِ وطن کے عظیم فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر لیا۔ ناقابلِ فراموش خدمات کے اعزاز میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حوالدار لالک جان کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے اور قوم انہیں سلام پیش کررہی ہے۔ کارگل کے محاذ پر آپ نے بھرپور دادِ شجاعت دی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ حوالدار لالک جان کی خدمات پاکستان کیلئے سرمایۂ افتخار ہیں اور آنے والے دور میں پاک فوج کے سپاہیوں کیلئے نشانِ حیدر حاصل کرنے والا قوم کا عظیم سپوت مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔
Nation pays homage 2 Havaldar Lalak Jan; NH, who laid his life defending motherland against hy odds in most challenging battlefield environment during Kargil conflict on 7 July 99. His fortitude & selflessness will keep inspiring the indomitable defenders of Pak 4 times 2 come.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2021
یہ بھی پڑھیں: قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان کا 22واں یومِ شہادت