ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں 24گھنٹوں کے دوران 22نئے کیسز رپورٹ
ملک میں 24گھنٹوں کے دوران 22نئے کیسز رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے22نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار538ٹیسٹ کئے گئے۔

اس دوران 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.62فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:اسنیپ چیٹ میں ”اے آئی“ ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی گئی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالہ سے لاہور میں 315ٹیسٹوں میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 3.49فیصد رہی۔

Related Posts