پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پر امن سال 2019ء تھا۔فواد چوہدری کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Ch demands investigation into Nawaz Sharif's medical tests

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سال 2019ء پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے پر امن سال تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت مایوسی کی خبریں سنتے ہیں لیکن دوسرا رُخ یہ ہے کہ 2019ء کے دوران سیاحت دو گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی۔

اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا گیا جبکہ سالوں بعد ملک میں کرکٹ کی واپسی بھی ہوئی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) پاکستان میں ہونے جا رہا ہے جبکہ ایس اینڈ ٹی میں کامیابیاں اہم ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کے تحت بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کمال دیدہ دلیری سے تسلیم کیا کہ ان کا دھرنا حکومت کے خلاف سازش تھی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہئے۔فواد چوہدری

Related Posts