باچا خان ائیرپورٹ، ٹوائلٹ سے برآمد کیا گیا 20 تولے سونا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: باچا خان ائیرپورٹ آفیشلز نے ٹوائلٹ سے 20 تولے سونا برآمد کر لیا جو ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سونا دبئی سے پشاور غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جارہا تھا جو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی فلائٹ نمبر پی کے 284 کے ذریعے پاکستان پہنچا۔

رواں برس جنوری کے دوران باچا خان ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

مسافر پاکستان سے دبئی جارہا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس کے قبضے سے 3 ہزار 800 گرام کرسٹل برآمد کر لی۔ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان کسٹم کولیکٹریٹ کے عملے نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافر کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

 کسٹم کولیکٹریٹ کے حکام کا گزشتہ ماہ8 فروری کے روز کہناتھا کہ قطر ایئر لائن سے آنے والے مسافر کی پینٹ کی خفیہ جیب سے سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: کسٹم حکام کی جناح ٹرمینل پر کارروائی، بھاری مقدار میں سونا برآمد

Related Posts