توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کے کاروباری مراکز جلد بند کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 20 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اوقات کار کی خلاف ورزی پر پرطارق روڈ، صدر، ڈی ایچ اے کی متعدد دکانیں وشوروم سیل کردیئے گئے جبکہ صدر الیکٹرانک مارکیٹ سے 20 افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
واضح رہے کے سندھ حکومت کی جانب سے 17 جون کو تمام مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے تمام دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے جبکہ شادی ہالز، کافی شاپس اور ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند کرنے ہوں گے۔