راولپنڈی، دکان کی افتتاحی تقریب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 20افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں ایک دکان کی افتتاحی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر ظفر پلازہ کے قریب ایک دکان کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی مہر غلام عباس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 20 افراد کو موقعے پر گرفتار کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی سمیت 100افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ افتتاحی تقریب ایک جیولری شاپ کی تھی۔

تقریب میں مقامی افراد کثیر تعداد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہوگئے تھے۔ ایف آئی آر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا، لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں کا  چالان کیا گیا جبکہ 12 مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

 لاہور میں 3 روز قبل ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چالان کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمے درج کیے گئے۔ 181 گاڑیاں بند کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: لاہورمیں کورونا کاخوف،23ہزار875 گاڑیوں کا چالان، 12 مقدمات درج

Related Posts