جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے 20 ممالک نے معاہدے پر دستخط کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے سبب ختم ہونے والے روزگار جلدی واپس نہیں آسکیں گے،اقوام متحدہ
کورونا کے سبب ختم ہونے والے روزگار جلدی واپس نہیں آسکیں گے،اقوام متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ کے 20 ممالک نے انٹرنیٹ پر موجود جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں ۔دستخط کرنے والے ممالک میں برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم یورپی ممالک شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حدود و قید سے آزاد رپورٹرز(رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر) کے اصول کے تحت کیے جانے والے اس معاہدے سے آن لائن جعلی خبروں کی روک تھام  میں سختی  لانے کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ معلومات کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ممکنہ احتجاج روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات

دستخط کرنے والے ممالک کے مطابق موجودہ دور میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ساتھ انسانیت کو  کچھ سنگین قسم کے خطرات لاحق ہیں جن میں سے ایک بہت بڑا خطرہ غلط اور جھوٹی خبروں کی ترسیل بھی ہے۔

ممالک کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں کے باعث سچ عوام کی نظروں سے پوشیدہ رہتا ہے اور وہ مسلسل جھوٹ پڑھ اور سن کر ایک نئی دنیا میں جینے لگتے ہیں جس کا حقیقی دنیا سے بالکل کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو جدہ کی ساحلی پٹی پر قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے اہم محافظ تھے جن کی اپنے دوستوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث ان پر گولیاں چلائی گئیں۔

مزید پڑھیں: سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم قتل

Related Posts