قندھار: جنوبی افغانستان میں طالبان کے سڑک کنارے بم حملے سے 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن برائے افغانستان کے مطابق صوبہ قندھار میں ہونے والے حملے میں 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
مشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے نام ابھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔
صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارکزئی کا کہنا تھا کہ ‘امریکی فوجی قندھار ایئرپورٹ کے نزدیک پیٹرولنگ پر مامور تھے۔
مزید پڑھیں:ایران انسانی حقوق کی تنظیموں کو ملک کا دورہ کرنے کی اجازت دے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ