کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے کورونا وارڈ ایم ڈی آر سے آکسیجن سلنڈر چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکورٹی اہلکاروں نے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑکر دو آکسیجن سلنڈر برآمد کرلئے۔
ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلنڈر سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کی شکایت پر سیکورٹی چیک بڑھا دیا گیا تھا۔
شکایت میں بتایا گیا تھا کہ بعض افراد سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ناکام ہو کر فرار ہوگئے۔ گذشتہ شب ملزمان نے ٹھیکیدار کے خیمے سے آکسیجن سلنڈر چوری کرکے رکشہ میں رکھ لیا اور وہ لیکر فرار ہورہے تھے، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں دھر لیا۔
مزید پڑھیں: میمن گوٹھ میں کومبنگ آپریشن، گھر گھر تلاشی، 6 ملزمان گرفتار