کراچی،مختلف علاقوں سے 2 اسٹریٹ کرمنل، 1 منشیات فروش اور 1 ڈکیت گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
مدرسے میں بچوں سے زیادتی کرنے والا قاری گرفتار
مدرسے میں بچوں سے زیادتی کرنے والا قاری گرفتار

کراچی: ایس آئی یو  اور سی آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش اور 1 ڈکیت کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے نارتھ کراچی، منگھوپیر اور رضویہ سے دو اسٹریٹ کرمنلز سعید خان اور فیضان، ایک منشیات فروش نوید حسین اور ڈکیتی کیس سے مفرور سکندر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نود حسین منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی نعمت اللہ کے ہمراہ ڈکیتیاں بھی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعود آباد پولیس نے بیٹر ندیم سنی کو جرائم کی کھلی چھوٹ دے دی

مفرور ملزم سکندر نے جوہر چورنگی، اسٹیڈیم روڈ، صفورہ چورنگی اور داؤد چورنگی کے علاقوں سے نقد 22لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کر لیا، جبکہ ملزم 8 لاکھ کی ڈکیتی کے کیس میں مفرور تھا جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ پریڈی کے حوالے کردیا گیا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ملزمان سعید خان اور فیضان نے سر سید کے علاقے سے ایک سکیورٹی گارڈ سے 9 ایم ایم پستول چھینا۔ انڈہ موڑ سے رکشہ پر سوار ایک خاتون کو سونے کے زیورات سے محروم کردیا اور نیو کراچی، یو پی موڑ اور بلدیہ کے علاقوں سے مختلف لوگوں سے موٹر سائیکل اور نقدی بھی چھین لی۔

گرفتار ملزمان قبل ازیں ڈکیتی، منشیات اور دیگر مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، 200 گرام ہیروئن اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ غیر قانونی اسلحے اور منشیات کی برآمدتی پر گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts