ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر میں ڈکیتی واردات ہوئی جس دوران ڈکیت گھر سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ شلپا کے منیجر نے گزشتہ ہفتے ان کے جوہو میں واقع گھر سے قیمتی اشیا چوری ہونے سے متعلق کیس رجسٹرڈ کرایا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیس رجسٹرڈ ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا تھا جس کے نتیجے میں ڈکیتی واردات میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:کنگنارناوت کا اپنی شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
گھر میں لگے سکیورٹی کیمرو کی مدد سے دونوں کو ڈکیتوں کو حراست میں لیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔