سانتیاگو: ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 300 نوری سال کی دوری پر موجود 2 ایسے سیاروں کی منفرد تصویر جاری کی ہے جو ایک ستارے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔تصویر کی انفرادیت اس کا براہِ راست ہونا ہے۔
موجودہ دور میں سیاروں یا ستاروں کی دریافت براہِ راست تصاویر کے ذریعے کبھی عمل میں نہیں لائی جاسکی کیونکہ فلکیاتی اجسام زمین سے اتنی دوری پر موجود ہیں کہ ان کی تصاویر لینا عملی طور پر ممکن نہیں۔
عموماً جتنے بھی سیارے دریافت ہوئے، سب مرکزی ستارے کی روشنی میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر دریافت ہوئے تاہم براہِ راست تصویر حاصل کرنا چلی کے ماہرینِ فلکیات کا کارنامہ ہے۔
ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ جس ستارے کے گرد مذکورہ سیارے گردش کر رہے ہیں وہ صرف 2 کروڑ سال قبل تخلیق ہوا جو مسکا نامی کہکشاں میں موجود ہے۔
کمیت کے اعتبار سے دونوں سیارے مشتری کے مقابلے میں 6 گنا اور 14 گنا زیادہ بڑے ہیں جن کا اپنے ستارے سے فاصلہ بھی انتہائی زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے زمین سے 5 کروڑ نوری سال دُور موجود نائف ایج نامی کہکشاں (گلیکسی) کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات میں سب سے واضح کہکشاں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر22 روز قبل اپنے پیغام میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کائنات میں سب سے واضح نظر آنے والی کہکشاں کون سی ہے؟
مزید پڑھیں: زمین سے 5 کروڑ نوری سال دور موجود کہکشاں کی تصویر جاری