واشنگٹن:امریکی ریاست ورجینیا میں اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ سے 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں پیش آیا۔
فائرنگ کے وقت اسکول میں گریجویشن کی تقریب کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ فائرنگ سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 4 ہینڈ گنز برآمد کر لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:لڑکی نے ہوائی جہاز میں ایسی کیا حرکت کی کہ پولیس نے گرفتار کرلیا؟
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقع کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 18 اور 36 سال ہیں۔