لاہور میں لین دین کا تنازعہ، ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں لین دین کا تنازعہ، ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا
لاہور میں لین دین کا تنازعہ، ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کردیا

داتا کی نگری لاہور میں رقم کی لین دین کے تنازعے پر ملزمان نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پیش آیا جہاں نعمان نامی شخص کا رقم کے لین دین پر مخالفین سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔

ملزمان نے نعمان کے ساتھ ساتھ فائرنگ کرکے  محمد قوسین نامی اس کے ساتھی کو بھی زخمی کردیا جس کے بعد دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص نعمان کا مخالف پارٹی سے گاڑی اور رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ لاہور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے حرکت میں آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ زخمیوں سے واقعے کے بارے میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ 

Related Posts