شیخوپورہ: جی ٹی روڑ مریدکے پر آئل ٹینکر نے ایک سائیکل سوار سمیت 3 راہگیروں کو کچل ڈالا‘حادثے میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر لاہور سے گوجرانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے آئل ٹینکر پیدل راہگیروں اور سائیکل سوار پر چڑھ گیا جس سے سائیکل سوار اور 1 راہگیر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 پیدل را ہگیر زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں پولیس کے حوالے کر دیں ۔