امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کردی ہے جس میں 2 پاکستانی نژاد افراد نے بھی جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدہ ٹائم میگزین سالانہ بااثر افراد کی فہرست کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین بچوں اور شخصیات کی بھی فہرست جاری کرتا ہے جبکہ یہ فہرستیں جاری کرنے کے عمل کا آغاز گزشتہ برس کیا گیا۔
رواں برس ٹائم میگزین نے دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے دنیا بھر سے 100 بہترین شخصیات کے انتخاب کو شائع کیا ہے جس کا نام 100 نیکسٹ لسٹ رکھا گیا جس میں 5 کیٹگریز شامل ہیں۔
آرٹسٹس کی فہرست میں لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان طور جگہ بنانے میں کامیاب رہے جو امریکا میں موجود ہیں جہاں آرٹ سے متعلق ان کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سلمان طور نے پاکستان اور امریکا میں آرٹ کی نمائش بھی کی۔
سلمان طور ایشیائی تہذیب، تاریخ اور تمدن پر اپنے آرٹ کی نمائش کرچکے ہیں جبکہ ٹائم میگزین کی انوویٹرز کی فہرست میں لینیٰ خان نامی پاکستانی نژاد خاتون بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
لینیٰ خان برطانیہ میں پیدا ہوئیں جن کے والدین اور آباو اجداد کا تعلق پاکستان سے رہا جو امریکا میں مقیم قانونی ماہر ہیں اور متعدد کتابیں تحریر کرچکی ہیں۔فہرست میں بھارت اور عرب کے علاوہ افریقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی خاتون سے جعل سازی کے ذریعے جائیداد ہتھیالی گئی