نیو یارک: 2 پاکستانی خواتین کا اعزاز ’فوربز‘ کی انڈر 30 یورپی فہرست میں شامل کرلیا گیا، معروف اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے جاری کی گئی یورپی خطے کی ’30 انڈر 30‘ فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی شیف زہرا خان کو امریکی فوربز میگزین نے دنیا کی بااثر تاجروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرا خان نے وسط لندن میں فیا اینڈ ڈائس کیفیز قائم کیا تھا۔
”فوربز“ کی انڈر 30یورپی فہرست میں شامل ہونے والی زہرا خان نے کہا ہے کہ جب وہ 13سال کی تھیں تو ان سے کہا گیا کہ وہ سائنس کا مطالعہ کریں۔ انہیں بارہا یاددہانی کروائی گئی کہ خواتین امورخانہ داری انجام دیتی ہیں اور کچن کی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔
زہرا خان کے کیفے پر 30 خواتین کام کرتی ہیں اور ان کے کیفے پر نہ صرف روایتی کھانے دستیاب ہوتے ہیں بلکہ ان کے کیفے پر مختلف خطوں کے کھانے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نژاد آمنہ اختر کو بھی فوربز کی طرف سے ’سوشل امپیکٹ‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں خواتین کا تعلق پاکستان سے ہے۔
آمنہ اختر کی کمپنی میں اس وقت 1200 کے قریب خواتین اور مرد حضرات کام کر رہے ہیں تاہم ان کی کمپنی کا خاص مقصد خواتین کو خودمختار بنانا ہے۔