امریکا میں کورونا وائرس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ متاثرہ افراد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، امریکا میں 2 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہو گئے۔

وائرس کے باعث دونوں پاکستانیوں کی ہلاکت امریکی ریاست نیو یارک میں ہوئی جن میں سے ایک فرد کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سیّد عطاء الرحمٰن کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے باعث پاکستانی امریکن شہری روحیل خان بھی کورونا وائرس حملے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

شہرِ قائد کے دو مزید شہریوں کے اجسام میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک کا تعلق شعبۂ طب جبکہ دوسرے کا تعمیرات سے ہے۔

چین کے صوبہ ہوبائی سے شروع ہونے والا وائرس ہوبائی کے شہر وہان سے نکل کر دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ امریکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

امریکا میں اب تک 1 لاکھ 88 ہزار 592 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نیویارک متاثر ہوا ہے۔

نیویارک سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 55 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد امریکا کے مقابلے میں کم ہے۔ اٹلی میں 1 لاکھ 5 ہزار 792 افراد وائرس کا شکار جبکہ 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ 

Related Posts