آئی جی سندھ کلیم امام کی جگہ 2 نئے نام تجویز، مجوّزہ ناموں کی تعداد 5 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ کلیم امام کی جگہ 2 نئے نام تجویز، مجوّزہ ناموں کی تعداد 5 ہو گئی
آئی جی سندھ کلیم امام کی جگہ 2 نئے نام تجویز، مجوّزہ ناموں کی تعداد 5 ہو گئی

کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کی تعیناتی کے لیے سندھ حکومت نے تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو 2 نئے نام تجویز کیے ہیں جس کے بعد مجوّزہ ناموں کی تعداد 5 ہوگئی۔

سندھ حکومت نے سیکریٹری سروسز کی وساطت سے وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔ خط میں آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹا کر ان کی جگہ 2 نئی شخصیات میں سے کسی ایک کو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

مجوّزہ 2 شخصیات میں آئی جی سندھ کے عہدے کے لیے انعام غنی اور ثناء اللہ عباسی کے نام شامل ہیں جنہیں سیکریٹری سروسز سندھ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آج بھیجے گئے خط میں تجویزکیا۔

سیکریٹری سروسز سندھ کی تجویز کردہ دونوں ہی شخصیات صوبہ سندھ میں کسی عہدے پر فائز نہیں۔ انعام غنی صوبہ پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی (آپریشنز) کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ثناء اللہ عباسی خیبر پختونخواہ کے آئی جی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے اور نئے آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں 3 افراد کے نام تجویز کیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو2 روز قبل تحریر کیے گئے خط میں سندھ حکومت نے مطالبہ کیا کہ کلیم امام کو ہٹا کر ان کی جگہ غلام قادر تھیبو، کامران فضل یا مشتاق مہر کو آئی جی سندھ مقرر کیا جائے۔

وفاق کی مشاورت کے بعد تجویز کردہ تینوں ناموں میں سے کسی بھی نام پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا جس کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ برقرار رکھتے ہوئے 2 نئے نام آج تجویز کیے گئے۔ 

مزید پڑھیں:  سندھ حکومت کا نئے آئی جی سندھ کے تقرر کے لیے خط

Related Posts